جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں مسائل کی نشاندہی کیساتھ حل بھی تلاش کیاجارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں صرف مسائل کی نشاندہی نہیں ہورہی بلکہ حل بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

جامعہ کراچی میں 30 کلو واٹ سولر اسمارٹ انرجی سسٹم انسٹال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اچھے منصوبے چلارہی ہے، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب اپنے والد کی 28ویں برسی پر جذباتی ہوگئے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ اور والد اس جامعہ کے المنائی ہیں اور میں نے ان کے نام سے ہی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کے چیک بھی دینے آیا ہوں۔

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان طلبا کے اخراجات میری فیملی برداشت کرے گی کیونکہ ہم اس ملک اور معاشرے کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.