اتوار8؍ رجب المرجب 1442ھ 21؍ فروری2021ء

جامعات کی خود مختاری کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا، حافظ نعیم

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہےکہ جامعات کی خود مختاری کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا ٗ اعلی تعلیم کو غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کرنے اس کو محدود کرنے کی حکومتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے اعلی تعلیم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفد نے 4سالہ ڈگری پروگرام اور  اعلی تعلیم کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور یونیورسٹی گرانٹس میں کمی کے حوالے سے امیرجماعت کواپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

May be an image of 6 people, people standing, people sitting and indoor

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمن نے وفد کا خیر مقدم کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا تھا کہ حکومت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی پالیسوں پر عمل پیرا ہوکر اعلیٰ تعلیم کا حق غریب و متوسط طبقے سے چھیننا چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں اور 4سالہ ڈگری پروگرام کے باعث تعلیم صرف اشرافیہ تک محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امیر کراچی کا مزید کہا  کہ  ماضی میں ایسے ہی اقدامات کے باعث اسکولوں اور کالجز کو تباہ کیا گیا اور اب اعلی تعلیمی اداروں و جامعات کو تباہ کرنے اور ان کی خود مختاری سلب کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب حکومت صوبائی خود مختاری میں مداخلت کررہی ہے تو دوسری جانب سندھ حکومت کا سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل بھی جامعات کی خود مختاری میں سنگین مداخلت ہے اور جامعات کی آزادی سلب کرنے کا مقصد معاشرے سے مکالمے اور پالیسیوں پر آزاد تحقیق و تنقید کا خاتمہ ہے جس سے معاشرے بدترین زوال کا شکار ہوجاتے ہیں۔

The post جامعات کی خود مختاری کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا، حافظ نعیم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.