اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

تہہ تک پہنچنا ہے کورونا کس طرح پھیلا، وائٹ ہاؤس

امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس Jen Psaki نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہم اس بات کی تہہ تک پہنچیں کہ کورونا وائرس کس طرح ظاہر ہوا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کےلیے بائیڈن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.