بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک تھریسا پریرا نے جمعرات کو شیڈول اجلاس سے قبل سری لنکا کے سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریسا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اُن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب سری لنکا انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ تھریسا پریرا نے اپنے کیرئیر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.