جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تھائی لینڈ :اسٹور میں6 فٹ لمبی چھپکلی گھس گئی

تھائی لینڈ کےاسٹور میں 6فٹ لمبی چھپکلی گھس گئی۔

6 فٹ لمبی چھپکلی کھانا تلاش کرنے کے لیے اسٹور میں سامان سے بھرے ریک پرچڑھ گئی۔

 غیر معمولی چھپکلی کو دیکھ کر عملہ اور خریدار خوفزدہ ہو کر کاؤنٹر کے پیچھے چھپ گئے۔

نہروں اور تالابوں میں مچھلیاں شکار کرنے والی لمبی چھپکلی کوکھانے کے لیے کچھ نہ ملا تو وہ اسٹور میں گھس گئی جس کے بعد ریسکیو عملے نے پہنچ کر چھپکلی کو قابو کرلیا۔

 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.