بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک صدر کی سعودی شاہ سلمان کو عید کی پیشگی مبارکباد

ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اس موقع پر ترک صدر کی جانب عید کی پیشگی مبارکباد پر سعودی شاہ سلمان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے سبب عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.