خیبر پختونخوا میں آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ووٹ کیلئے رابطہ کیا ہے۔
آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی رابطہ کیا ہے۔
میرکلام وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف سے کسی نے ووٹ کیلئے رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تین آزاد اراکین ہیں۔
میر کلام وزیر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سےآزاد رکن اسمبلی احتشام جاوید کے ساتھ رابطےمیں ہوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے آزاد رکن فیصل زمان جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین مل کر اپنے حلقوں کے مفاد میں کسی کو سپورٹ کریں گے۔
Comments are closed.