وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کروانے کے لیے بڑا اقدام کیا۔
اسلام آباد میں سینیٹ میں قائدِ اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا وعدہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کروانے کے لیے بڑا اقدام کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ 2015 میں شفاف الیکشن کا معاملہ سینیٹ کے اجلاس میں اٹھایا جاچکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کے حق میں موقف دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سفارشات میں یہ بھی تھا کہ پارٹی سربراہ ووٹ چیک کرسکتا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
Comments are closed.