جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

تباہی سرکار سےاب آزاد ادارے برداشت نہیں ہوتے، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ کرتی تھی، تباہی سرکار سےاب آزاد ادارے برداشت نہیں ہوتے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی دھمکی قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیراعظم کی ایما پر چلنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت پوری ای سی پی کو دھمکایا جا رہا ہے، ایک آئینی، آزاد اور خودمختار ادارے کی توہین کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی تو وزیراعظم عمران خان پر ہونی چاہیے تھی، تمام جمہوری قوتیں الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، حکومت اپنے غیرجمہوری اقدامات کا جائزہ لے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک خودمختار اور آئینی ادارے کو بلیک میل کرنا جرم ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف حکومتی عدم برداشت حیران کن ہے، تباہی سرکار اداروں پر حملے کرکے ملک کو کہاں لے جا رہی ہے؟ حکومت اپنے مفاد کی خاطر ملک کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.