جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تاریخ میں پہلی بار نگراں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج گوجرانوالہ میں ہو گا

نگراں پنجاب کابینہ کا تاریخ میں پہلی بار اجلاس آج گوجرانوالہ میں آج ہو گا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ پانچواں ڈویژن ہے جہاں کابینہ کا اجلاس ہو گا۔

لاہور سے ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق سی سی پی او امین وینس، سابق بیورو کریٹ نسیم صادق، ایس ایم تنویر، ماہر تعلیم میاں رضاالرحمان کا نام شامل ہے۔

یاد رہے کہ 26 جنوری 2023ء کو پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں سے 8 وزراء نے حلف اٹھایا تھا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کابینہ ارکان سے حلف لیا  تھا۔

تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.