حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی بی این پی مینگل کے سیکرٹری جنرل جہانزیب جمالدینی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹر مولانا عطاالرحمٰن، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ و دیگر کے علاوہ بی این پی مینگل کے ایم پی اے احمد نواز بلوچ، اکبر خان و دیگر موجود تھے۔
بی این پی مینگل کی جانب سے پی ڈی ایم کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے مل کر کام کریں گے، موجودہ حکومت سے عوام تنگ آچکی ہے۔
ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کامیابی یقینی ہے،سینیٹ الیکشن میں بھی پی ڈی ایم نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔
Comments are closed.