بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی آر ٹی بس میں سفر ماسک سے مشروط

ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی بس میں سفر ماسک سے مشروط کر دیا، بغیر ماسک کے کسی کو بی آر ٹی میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، شہری بی آر ٹی بس میں دوران سفر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا، بس میں سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.