
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر نیب پیشی کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے سے باز رہیں، نیب پر اثرانداز ہونے کا مطلب قانون اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زیر تفتیش ملزم جب تفتیش پر اثر انداز ہو تو سیکشن31 لاگو ہوتا ہے، نیب کی دفعہ 31 کے تحت ایسا فعل قابل دست اندازی جرم ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بیگم صفدر کرپشن کیسز کو سیاسی رنگ میں رنگنے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا عزم انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے۔
Comments are closed.