جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بیٹی کی پیدائش پر شعیب ملک کا حسن علی کے نام مزاحیہ پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شعیب ملک نے حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد انتہائی پُرمزاح انداز میں دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارکن حسّو، بے خواب راتوں کے کلب میں آپ کو خوش آمدید۔‘

شعیب ملک نے ننھی پری کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی فیملی میں یہ اضافہ ان کے لیے خوش آئند ہوگا۔

شعیب ملک خود بھی ایک بیٹے کے والد ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ ننھے بچے راتوں کو کیسے تنگ کرتے ہیں جس کی ہلکی سی جھلک انہوں نے حسن علی کو بھی اپنے ٹوئٹ میں بتادی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز شاندار بولنگ کرنے والے حسن علی نے اپنے منفرد ’جنریٹر‘ اسٹائل کے بعد آج وکٹیں لینے پر ایک اور اسٹائل کے ذریعے جشن منایا۔

حسن علی نے بیٹی کی پیدائش پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے اس قیمتی لمحے میں میرا فیملی کے ہمراہ نہ ہونا یکدم دُکھی کردیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.