پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ نے شادی کرلی

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگز نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ایک سال کی تاخیر کے بعد کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ سے بلآخر شادی کرلی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی آسٹریلیا کے شہر بیورن بے میں ہوئی۔ 

اس تقریب میں تقریباً 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دلہا دلہن کے اہلِ خانہ، دوست وغیرہ شامل تھے۔ 

ایرن ہالینڈ روایتی انداز میں سفید رنگ کا دلفریب عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں جبکہ کرکٹر بین کٹنگ میں سوٹ میں ہینڈسم لگے۔ 

کم تعداد کے ساتھ ہوئی اس شادی کی تقریب میں جہاں نوبیاہتا جوڑے کے چہرے پر خوشی کی چمک دکھائی دے رہی تھی وہیں ان کے مہمان بھی اس پرمسرت موقع پر ان کے لیے کافی خوش تھے۔ 

اپنی شادی کے موقع پر ہالینڈ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا سب سے بہترین دن ہے۔

کرکٹ پریزینٹر نے کہا کہ وہ آج انھیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ ایک ملکہ ہیں۔

ایرن ہالینڈ نے کہا کہ ان کی اس سے زیادہ اور کیا خواہش ہوسکتی تھی کہ ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی شادی کی تقریب میں موجود ہیں، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.