بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، متعدد افراد زخمی

بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

بیلجئم کی ایک کروڑ 14 لاکھ آبادی میں سے 9 لاکھ 93 ہزار 434 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، ملک میں اب تک 24 ہزار 258 افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.