پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

بیجنگ: اسپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں جاری

بیجنگ: چین میں اسپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں اور نئے چینی سال کے آغاز پر بڑے پیمانے پر ہر سال شاندار جشن منایاجاتا ہے جبکہ اس فیسٹیول میں چینی افراد مختلف روایتی رقص کرتے ہیں اور نئے قمری سال کے جشن کا آغاز کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے ساتھ بیجنگ کے اسٹوڈیو میں ہونے والی ریہرسل میں سیکڑوں فنکاروں نے حصہ لیا جبکہ روایتی اور قبائلی ملبوسات پہنے بچے اور خواتین مرکزِ نگاہ بنے رہے۔

واضح رہے نئے چینی سال کا آغاز 12 فروری 2021 سے ہو رہا ہے اور اس موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور جشن منایا جاتا ہے جبکہ چین کے شہر بیجنگ میں ہر سال  نئے سال کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

خیال رہے چینی عوام اس فیسٹیول کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں اور مزے مزے کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں، خواتین رنگ برنگے ملبوسات پہنتی ہیں جبکہ بچوں کو تحفے بھی  دیئے جاتے ہیں اور شہر کی گلیاں رنگین مجسموں سے سجائی جاتی ہیں۔

چینی کلچر میں بوڑھے افراد کو خصوصی ادب اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور چینی نئے سال کی خوشیوں میں خاندان کے بزرگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے جبکہ چینی قوم کی بڑی تعداد عبادت گاہوں کا بھی رخ کرتی ہے اور نئے سال میں خوشیوں اور ترقی کیلیے خاص رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

The post بیجنگ: اسپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں جاری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.