بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاول پور: قومی شاہراہ پر ٹینکر اُلٹ گیا، کیمیکل بہنے لگا

پنجاب کے شہر بہاول پور میں قومی شاہراہ پر چنی گوٹھ چوک کے قریب مائع کیمیکل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل کے قریب آئل ٹینکر…

ریسکیو ٹیموں اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے تاکہ مائع کیمیکل کی وجہ سے کوئی حادثہ نہ رونما ہو۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر سے کیمیکل لیک ہو کر سڑک پر پھیل گیا ہے، ٹینکر میں 50 ٹن کیمیکل موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جارہا تھا کہ راستے میں پہاڑی پر الٹ گیا ہے ، جس کے بعد روڈ کو مکمل بند کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ الٹنے والا مذکورہ ٹینکر چنیوٹ سے کراچی جا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.