جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بھارت کی جانب سے مسجد کی بےحرمتی پر پاکستان کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارت کی جانب سے مسجد کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شوپیاں میں مسجد پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، محاصرے کے دوران مسجد کی بےحرمتی اور ماورائے عدالت  قتل بھارتی دہشت گردی کا مظہر ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کا یہ غیرانسانی سلوک ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، مقبوضہ کشمیر میں عقیدے اور ثقافتی شناخت کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کےخلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ان کے عزم کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کشمیر کے  عوام کے حق خود ارادیت کے حق میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.