بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی پھر مدد کی پیشکش

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو کورونا وائرس  سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کی پیش کش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی جیلوں میں موجود کچھ کشمیری رہنما کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر نے ہمارے خطے کو سخت متاثر کیا ہے، پاکستان نے اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کو امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو فوری طور پر وینٹی لیٹر، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کو تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.