بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ

بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔

 دلی کے بعد اب ممبئی کے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے۔

پورے شہر کے اسپتالوں میں صرف 51 آئی سی یو بیڈز اور 19 وینٹی لیٹرز باقی رہ گئے۔  طبی ماہرین نے اس صورت حال کو بھیانک قرار دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق رواں ہفتے فرانس سے آٹھ آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ،آئرلینڈ،جرمنی اور آسٹریلیا سے آکسیجن پلانٹ اور وینٹیلینٹرز بھیجے جائیں گے۔

مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کردیا۔

 برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ  روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.