جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بھارت میں کورونا سے اموات پر بے حد افسوس ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں جاری تشویشناک صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات پر بے حد افسوس ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت کے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے، بے بس انسانوں کی زندگیاں بچانےکے لیے مشترکا کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.