بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے 2 سال بعد مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، مہر علی

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے دو سال بعد مذاکرات کا دروازہ دوبارہ کھلا ہے۔

سید مہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی وفد 22 مارچ کو بھارت جائے گا، 23 اور 24 مارچ کو مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحفظات اور اپنا اصولی مؤقف بھرپور انداز میں سامنے رکھیں گے، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو پابند کریں گے کہ سیلاب اور مون سون سے متعلق پیشگی ڈیٹا شیئر کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.