بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بولیویا : فوجی طیارہ گر کرتباہ ہو گیا، ایک شخص ہلاک

بولیویا میں فوجی طیارہ ایک رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عمارت میں رہائش پذیر تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی  تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.