ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، ڈیانا بیگ

پاکستان ویمن ٹیم کی آل راونڈر ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ڈیانا بیگ نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم تھا جنوبی افریقا کی کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ لائن اور لینتھ پر کنٹرول رکھوں، بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ڈیانا بیگ نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل اپنی بیٹنگ پر مزید کام کر رہی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.