جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

بورس جانسن وبا کے خلاف کردار ادا کرنے پر مسلم کمیونٹی کے معترف

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے خلاف کردار ادا کرنے پر برطانیہ کے مسلمانوں کی تعریف کردی۔

انہوں نے  یارکشائر کےعلاقے باٹلے کا دورہ کیا اور مسلمان کمیونٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کمیونٹی کی تعریف کی اور وبا کے خلاف جنگ میں مسلمانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

بورس جانسن نے کہا کہ  پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوا رہی ہے، ملک میں 80 سال سے زائدعمر کے 97فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.