بنوں سے چار دوستوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے لاشیں ملنے کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں دوست دو ہفتے پہلے شکار کیلئے گئے تھے جو لاپتہ ہوئے تھے، گزشتہ روز وزیر اتمانزئی کے علاقے وڑیکی جانی خیل میں سین تانگہ میں قبرستان سے اُن کی لاشیں ملی ہیں۔
مقتولین کی عمریں 14 سے 18 تک سال بتائی جاتی ہیں، چاروں دوست ایک ہی گاؤں ہندی خیل جانی خیل کے سکونتی ہیں جن کی شناخت عاطف اللّٰہ، احمد خان، رفعام اللّٰہ اور محمد رحیم خان ساکنان ہندی خیل جانی خیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Comments are closed.