بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

وادی کوئٹہ میں صبح سے موسم ابرآلود تھا تاہم سہ پہر کے وقت سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔

گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

قلات، خضدار، بولان سمیت دیگر علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.