بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے سے صرف 5 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 11 مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریض کی تعداد 95 رہ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 566 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے سے 5 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں تین کیسز کوئٹہ سے جبکہ ایک ایک کیس نوشکی اورچاغی رپورٹ ہوئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 0.8 فیصد رہی۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 849 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا11 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 558 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 95 رہ گئی، بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 196 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے317ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 3 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 0.9 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.