جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آئی ہے، محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 714 ٹیسٹ کیئے گئے جن سے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کوورنا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی شرح 0 اعشاریہ 8 رہی ہے۔

کوئٹہ سے 3 نئے کورونا کیسز، لسبیلہ سے 2 کیسز اور نوشکی سے 1 کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 815 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کورونا کے مزید 8 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد یہاں صحت یاب افراد کی تعداد 18 ہزار 429 ہو گئی۔

محکمۂ صحت بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 191 ہے، جبکہ اب تک اس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 195 ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 599 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 657 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 455 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک ملک بھر میں کُل 79 لاکھ 32 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 182 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 99 ہزار 974 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.