بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11اعشاریہ 4 فیصد رہی، کوئٹہ میں کورونا کے 988 ٹیسٹ میں سے 122مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے1229 ٹیسٹ کئےگئےجن میں 141 کارزلٹ مثبت آیا دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

بلوچستان میں کورونا کے کیسز آٹھ اضلاع سے رپور ٹ ہوئے، صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

خضدار اور گوادر میں کورونا کے پانچ،پانچ کیسز رپورٹ ہوئے سوراب اور مستونگ سے کورونا کے تین،تین کیسز رپورٹ ہوئے، تربت،جھل مگسی اور صحبت پور سے کورونا کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے 21اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہواجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے 10اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ۔

ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے تین اضلاع میں کورونا کا ایک،ایک ٹیسٹ ہوا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1227 ہوگئی کورونا کے فعال کیسز کی تعداد دو روز تک 1142 ریکارڈ کی گئی تھی۔

بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنےوالوں کی تعداد 232 ہوگئی ، کورونا سے متاثرہ21ہزار618 میں سے20ہزار 159 افراد صحتیاب ہوچکےہیں ، کورونا سے صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے ۔

بلوچستان میں گزشتہ ماہ کورونا سے صحتیابی کی شرح تقریبا 98فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.