بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیہ کےعوام جوق درجوق گھروں سےنکلیں، ایک نئی تاریخ لکھیں، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا این سے 249 الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ بلدیہ کے عوام جوق درجوق گھروں سےنکلیں، ایک نئی تاریخ لکھیں۔

شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلدیہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  آپ کا ایک ایک ووٹ اس منزل کی جانب قدم ہے جو آپ کے دل کی آرزو ہے۔

شہبازشریف این اے 249 سے متعلق  عوام کو پیغام دیا ہے کہ  آپ نےآج ہمت کی توکل کا سورج تبدیلی لائے گا، اندھیرے دور کر دے گا۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کو پولنگ کے لیے وقت بڑھانے کی درخواست دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.