جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کی جائے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے یونین کونسل لیول پر بھرپور تیاری کریں، پارٹی کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے والے کارکنوں کو آگے لائیں گے۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی و پولیٹیکل کوارڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آپ پراعتماد طریقے سے پارٹی کو راولپنڈی میں مزید مضبوط بنائیں، دونوں رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کو انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

زبیر احمد خان اور فیاض تبسم نے چوہدری شجاعت حسین کو ضلع راولپنڈی میں ہونے والی اب تک کی تنظیم سازی کی رپورٹ پیش کی ۔

چوہدری شجاعت حسین نے راولپنڈی میں اب تک کی گئی تنظیم سازی پر دونوں رہنماؤں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.