بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بشیر ہالیپوٹو کا انتقال، سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا مگر ایک رکن اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے دعا کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اجلاس میں مرحوم رکن اسمبلی بشیر ہالیپوٹو کے انتقال پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

مرحوم رکن اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے قرارداد پیش کی جس کی حکومتی و اپوزیشن اراکین نے حمایت کی اور قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اس کے بعد اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.