پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

برنس روڈ پر رنگی گئی قدیم عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر قدیم عمارتیں رنگنے سے متعلق حکومت سندھ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں تاریخی عمارتوں پر رنگ سندھ ثقافتی ورثہ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ برنس روڈ پر قدیم عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

بزنس روڈ پر واقع ہیریٹیج بلڈنگ کو رنگ کرنے کی جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت ایکشن میں آگئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ پر تمام قدیم عمارتوں کی نشاندہی کرکے انہیں بحال کیا جائے۔

محکمہ ثقافت نے قانون کی خلاف ورزی کا ملبہ سول سوسائٹی پر ڈال دیا۔

کراچی کی برنس روڈ پر تاریخی عمارتوں کو خلافِ قانون رنگ دیا گیا، ثقافتی ورثے پر رنگ و روغن کس نے کیا؟ ضلعی انتظامیہ مکر گئی۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی نے خلاف ورزی پر کسی پر بھی سزا کا تعین نہیں کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.