اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

برطانیہ: نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری

برطانیہ میں ہیئت میں تبدیلی والے کورونا وائرس یعنی نئے کورونا وائرس سے مقابلے کی ویکسین کی تیاری شروع ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویکسین کورونا وائرس کے مدافعتی نظام کو بائی پاس کرنے سے روک دے گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے کورونا سے مقابلے کی ویکسین یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں تیار کی جا رہی ہے۔

برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ رضا کاروں پر نئے کورونا وائرس سے مقابلے کی ویکسین کی آزمائش چند ہفتوں میں کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.