برطانیہ میں پچاس برس سے کم عمر کے افراد کو ویکسین کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ ویکسین کی مقدار میں کمی کے سبب پہلے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
علاوہ ازیں برطانیہ بھر میں ڈھائی کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی۔
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ ہفتے وار اموات میں کمی آئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسی نیشن پروگرام کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کے بعد محتاط طریقے سے پابندیوں کو ختم کرنا ممکن ہوگا۔
Comments are closed.