جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

براڈشیٹ اسکینڈل: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے جاری کیا۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ انکوائری کمیشن براڈشیٹ، آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔

انکوائری کمیشن براڈشیٹ، انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی جانچ کرے گا۔ کمیشن براڈشیٹ کو ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

نوٹی فکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے 26 جنوری کو براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔ منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

کابینہ کی منظوری کے مطابق انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہوں گے۔ ایک رکنی براڈشیٹ کمیشن صرف جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے طے کیا تھا کہ کمیشن نہ صرف براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا بلکہ حدیبیہ پیپر ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا۔

The post براڈشیٹ اسکینڈل: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.