بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور کی شادی: کسی سیاسی قائد کو مدعو نہیں کیا گیا

سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بختاور بھٹو کی شادی کی مزید 3 تقاریب کو حتمی شکل دے دی، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں ہونیوالی تقریب میں صرف دونوں خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعد اسلام آباد، لاہور، لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی۔

اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔

لاہور کی تقریب میں سیاسی شخصیات، پارٹی قائدین، و دیگر کو دعوت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.