بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو کی شادی: مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو دعوت

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں شروع ہورہی ہے۔

دُلہا محمود چوہدری کے اہل خانہ سمیت دیگر مہمان بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ مہندی کی تقریب کے لیے مدعو مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رسم مہندی کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کے لان کو برقی قمقمے لگا کر سجایا گیا ہے۔

مہمانوں کا استقبال پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کیا۔

تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی صنم بھٹو، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا پیچوہو سمیت دیگر رشتے دار شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.