بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو کیلئے جوڑا تیار کرنا اعزاز ہے: ڈیزائنر وردہ سلیم

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا جوڑا تیار کرنے والی ڈیزائنر وردہ سلیم کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کا عروسی جوڑا تیار کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات  25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشاءاللہ !

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.