پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری اچھی زندگی گُزاریں گے: فواد چوہدری

گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کے بعد جہاں اُنہیں ملک بھر سے مبارکباد دی جارہی ہیں تو وہیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمود چوہدری کے ساتھ بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپر، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.