بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجٹ پر عملدرآمد کے بعد اپوزیشن فارغ ہوجائے گی، شوکت ترین کا دعویٰ

وزیر خزانہ شوکت عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ پر عمل درآمد کے بعد اپوزیشن فارغ ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شوکت عزیز نے کہا کہ جب 40 لاکھ لوگوں کو گھر ملے گا، صحت کارڈ بھی مل جائے گا۔ لوگوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے ملیں گے تو اپوزیشن فارغ ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی نے فنانس بل 22-2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کی انکم پروفائل ہمارے پاس ہے، سالانہ ڈھائی کروڑ آمدن پر ٹیکس لازمی دینا ہوگا، ٹیکس نہیں دیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلی بار بجٹ میں غریب کے لیے روڈ میپ رکھا گیا ہے، غربت کم کریں گے، چند سال میں خوشحالی ہوگی۔

قومی اسمبلی سے فنانس بل 2021 کی ترامیم کے ساتھ منظوری کے بعد اجلاس کل دن ساڑھے بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم عمل کرتے ہیں باتیں کرنے والوں میں نہیں۔

قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، اعتراضات مسترد ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.