بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک میں بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیپرا کی زیرِصدارت مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 61 پیسے سستی کی جائے۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے…

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا کو بریفنگ دی گئی کہ مارچ میں 8 ارب 61 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی، مارچ میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 6 روپے 22 پیسے تھا، جبکہ لاگت فی یونٹ 5 روپے 61 پیسے رہی۔

چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ فرنس آئل کا استعمال کیوں کیا گیا؟ بجلی کی پیداوار میں گیس کا استعمال کیوں کم رہا؟

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے جواب دیا کہ تیکنیکی مسائل درپیش تھے، پاور پلانٹس کو گیس کم ملی۔

نیپرا نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرلی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ سماعت کا فیصلہ بعد میں جاری کریں گے۔

ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.