ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

بجلی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ‘صارفین پر84ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ۔صارفین پر84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کیلیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کیلیے کیا گیا ہے جس سے صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

The post بجلی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ‘صارفین پر84ارب روپے کا بوجھ پڑے گا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.