بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بازو اور پاؤں کٹے شخص سے شادی کرنیوالی لاہوری لڑکی

یوں تو صدیوں سے محبت کی بےمثال داستانیں چلتی آرہی ہیں لیکن اس ترقی یافتہ دور میں لاہور کی باہمت ثناء نامی نوجوان لڑکی نے دونوں ہاتھ اور ایک پاؤں کٹے شخص سے شادی کرکے محبت کی نئی داستان رقم کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے پریمی جوڑے ثناء اور داؤد کی زندگی میں اچانک خوفناک موڑ آگیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

داؤد کے ساتھ ایک دن حادثہ پیش آیا، وہ اپنے گھر کی چھت پر لوہے کا ڈنڈا لیکر جارہا تھا کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں پر لگ گیا جس کی وجہ سے داؤد بری طرح سے جھلس گیا، ڈاکٹرز نے داؤد کے دونوں بازوں اور ایک ٹانگ کاٹ دی۔

داؤد اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی وجہ سے شدید افسردہ تھا، ایسے میں ثناء نےاس معذوری کے باوجود داؤد سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے پر ثناء کے گھر والے بالکل بھی راضی نہیں تھے لیکن ثناء نے اپنے گھروالوں کے خلاف جاتے ہوئے داؤد سے شادی کرلی۔

اس حوالے سے ثناء کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے داؤد سے وعدہ کیا تھا وہ ہر حال میں داؤد کے ساتھ رہیں گی۔

ثناء نے کہا کہ داؤد کے بازو اور ٹانگ کٹنے کی وجہ سے اُن کی محبت داؤد کے لیے کم نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنی آخری سانس تک داؤد کا ساتھ دیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر خدا نے داؤد کے بازو لے لیے ہیں تو کیا ہوا، اب وہ داؤد کے بازو بنیں گی اور اُنہیں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.