بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

ملک میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پچاس روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 44 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 836 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 842 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.