منگل10؍رجب المرجب 1442ھ 23؍فروری 2021ء

ایک بار پھر سری لنکا آکر خوشی ہوئی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایک مرتبہ پھر بحر ہند کے اس خوبصورت جزیرے کا دورہ کرکے خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر سری لنکا آ کر خوشی ہوئی، کرکٹ ٹورز پر 1975 اور 1986 میں سری لنکا آیا تھا۔‘

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا پہلا دورہ اس وقت کیا جب کرکٹ کریئر شروع کر رہا تھا

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ ’ان کے دوروں میں سری لنکن کرکٹ کے ارتقا کے دور دیکھا تھا۔

انھوں نے لکھا کہ ’آج سری لنکا کے وزیراعظم کی پرتپاک مہمان نوازی کا لطف اٹھایا۔‘

انھوں نے بتایا کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفیصلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ کل سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.