این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔
تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوا، بنوں کے رہائشی تین نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کے لیے پشاور آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دوست رات کو گاڑی میں کھانا کھانے کے لیے نکلے تھے، گاڑی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے زخمی نوجوان مبشر اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 2 رائیڈر اسکواڈ پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوں گی طالب علم کے ورثاء کو انصاف ملے گا۔
Comments are closed.