جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

این اے 249 میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر این اے 249 میں عام تعطیل کے اعلان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 249 کراچی ویسٹ میں 29 اپریل کو کلوز ہالیڈے ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر نے حلقے میں 92 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 184 انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں، جن میں سے 92 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

سید ندیم حیدر نے بتایا کہ حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے میں مرد پولنگ اسٹیشن 76 اور خواتین پولنگ اسٹیشن 61 ہیں،پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہے، جن میں سے مرد بوتھ کی تعداد 458 اور خواتین بوتھ 338 ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

سید ندیم حیدر نے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ رینجرز اور پولیس کی پیٹرولنگ حلقے میں جاری رہے گی،2800 سے زائد پولیس اور 1100 رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر مامورہوں گے۔

الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جبکہ پریزائیڈنگ افسران سمیت تمام افسران کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.